اہم خبریں

صدر اور حکومت میں تنائو، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی دوسری سمری بھی مسترد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اورصدرمملکت عارف علوی کے درمیان پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانےکے معاملے پرتناؤبرقرارہے۔صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکی دوسری سمری بھی مسترد کردی۔وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرکو آج مشترکہ اجلاس بلانےکی دوسری سمری بھجوائی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل منظورکرواناچاہتی ہے جبکہ صدراس بل کومسترد کرکے توثیق سےانکارکرچکے ہیں۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق آرٹیکل 48 کےتحت صدروزیراعظم کی ایڈوائس کا پابند ہے۔ صدر کی جانب سے سمری کو صرف 10 دن کے لیے ہی روکا جاسکتا ہے اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشترکہ اجلاس نہ بلانا آئین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہ بلوانے پرصدر کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں