اہم خبریں

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈارپر آ گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈارپر آ گئے، نیب خیبر پختونخوا کا سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو نوٹس ، شہرام ترکئی پر محکمہ صحت کیلئے غیرضروری میڈیکل مشینری خریدنے کا الزام،،، شہرام ترکئی نے اربوں روپے مالیت کی غیرضروری میڈیکل مشینری خریدنے کی منظوری دی،نیب نے مشینری خریداری کے تمام تر ثبوت حاصل کر لئے،،، نیب خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر کو 18 دسمبر کو طلب کر لیا،، شہرام ترکئی کافی عرصہ سے مفرور اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔

متعلقہ خبریں