اہم خبریں

مئیر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

کراچی ( اے بی این نیوز   )حافظ نعیم الرحمان نےمئیر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ،انہوں نے کہا کہ سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی کوشش کی، مئیر کراچی کا رویہ قوم کے سامنے ہے،آج اجلاس میں تعاون کیاکہ کارروائی چلے، شہر کے مسائل حل ہوں ،کے الیکٹرک کراچی دشمن ادارہ ہے،میونسپلٹی ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں وصول کرنا کراچی کی دشمنی ہے،کراچی کے عوام پر مظالم برداشت نہیں کرینگے ،فسطائیت اور وڈیرانہ سوچ کیساتھ مزید نہیں چل سکتے ،تحریک عدم اعتماد کے ذریعےمئیر کراچی کو گھر بھیجیں گے،کراچی کامئیر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

متعلقہ خبریں