گوادر(نیوزڈیسک)گوادر کے علاقے کنتانی ہور میں واقع پٹرول کے ڈیپو میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے تین ڈیپوز کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے دو افراد جھلس کر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو گوادر کے علاقے کنتانی ہور میں واقع پٹرول کے ڈیپو میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے تین ڈیپوز کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے دو افراد جھلس کر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے سے تین تیل بردار گاڑیاں بھی جل گئیں۔















