اہم خبریں

تاحیات نااہلی کے معاملہ پر عدالتی فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی ترمیم میں تضاد

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )تاحیات نااہلی کے معاملہ پر عدالتی فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی ترمیم میں تضاد، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا،،اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری ،نااہلی کی مدت کے تعین کا معا ملہ لارجز بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے ججز کمیٹی کو بھجوا دیا گیا،کیس کی سماعت جنوری 2024 میں ہوگی، حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی طے کرے گی کہ لارجر بنچ 5رکنی ہوگا یا 7رکنی،سپریم کور ٹ کے حکم نامے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کرنے کا حکم ،حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت اس کیس میں فریق بننا چاہے تو بن سکتی ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے ریما رکس دیئے،،انتخابات کے حوالے سے کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں،،اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو یہ سپریم کورٹ کی توہین ہوگی۔

متعلقہ خبریں