اہم خبریں

راولپنڈی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، بچے ، خواتین بغیر ناشتہ سکول جانے پر مجبور

اسلام آباد(نیوزڈیسک) راولپنڈی میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، بچے ، خواتین ، طلبا، شہری بغیر ناشتہ ، خالی پیٹ اپنے معمول کے کام کاج نمٹانے پر مجبورہو گئے ۔دوسری طرف اوگرا نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 47 فیصد اضافے کی منظوری دیدی،اسلام آباد،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کیلئے گیس کا ٹیرف406 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھادیئے جس کاصارفین پر تین سو ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے باوجود راولپنڈی اسلام آباد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ بچے ، خواتین اور شہری سکولوں، کالجز ، یونیورسٹیز اور اپنے کام پر جانے کیلئے صبح کے ناشتے سے محروم ۔بغیرناشتہ خالی پیٹ دن بھرکے کاموں کیلئے گھروں سے نکلنے پر مجبور۔ راولپنڈی میں گیس کے بحران سے شہری سراپا احتجاج ، گیس بل جمع نہ کرانے کا اعلان ۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے شہریوں کی چیخیں نکل گئیں۔ ذرائع کے مطابق گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ، خواتین اور بچے بغیر ناشتہ سکو ل جانے پر مجبور ہیں ۔ دن بھر گیس غائب، رات کو ایک گھنٹہ دی جاتی ہے جبکہ رات چار بجے سے صبح ساتھ بجے تک گیس نہیں ہوتی ، جبکہ دن گیارہ بجے جب اکثر گھروں میں گیس کی ضرورت نہیں ہوتی اس وقت گیس فراہم کرنا معمول بنا لیا ۔ عوامی حلقوں کا حکمرانوں سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ۔

متعلقہ خبریں