اہم خبریں

نگراں وزیرِ اعظم نے نئی ویزا رجیم کا اجراء کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے نئی ویزا رجیم کا اجراء کر دیا،پیر کو نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارتِ داخلہ کا دورہ کیا اورنگراں وزیرِ اعظم نے نئی ویزا رجیم کا اجراء کیااس موقع پر نگراں وزیرِ اعظم کو نئی ویزا رجیم پالیسی سے متعلق بریفنگ دی گئی،نگراں وزیرِ اعظم نے وزارتِ داخلہ میں شہداء کے ورثاء سے بھی ملاقات کی،اس موقع پرخطا ب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ شہداء ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، پوری قوم شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔انہوں نے کہاکہ وزارتِ داخلہ نے بہترین خدمات سرانجام دیں، ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ویزا پالیسی پر نظرِ ثانی کی ضرورت تھی، غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ خبریں