اہم خبریں

بلاول کوزرداری سنجیدہ نہیں لیتے، ہم کیوں لیں؟ جاوید لطیف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کو اُن کے والد آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں؟حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت لیول پلینگ فیلڈ کا حق نہیں رکھتی۔ جو کوئی بھی عام انتخابات میں تاخیر کا ابہام پیدا کر رہا ہے، وہ پاکستان کا خیرخواہ ہرگز نہیں ہے۔اتوار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) آج بھی میثاق جمہوریت پر عمل کر رہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کے حوالے سے جب آصف زرداری لب کشائی کریں گے تو پھر ہم جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلینگ فیلڈ ملناچاہیے، جو ن لیگ کو اب تک نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں