طاقت کے زورپرکسی کو سیاست سے باہر نہیں کیاجاسکتا،قمرزمان کائرہ

منڈی بہائوالدین(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن روانگی کے وقت سے ہی فیور دیا جا رہا ہے۔ پی پی سمیت کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔پی ٹی آئی کے کچھ لوگ اگر کیسز میں ملوث ہیں تو کیسز کے جلد ٹرائل ہونے چاہئیں۔ جزا سزا کا فیصلہ عدالتوں سے ہونا چاہیے، کسی نے قانون توڑا ہے تو شفاف طریقے سے کارروائی کی جائے۔اتوار کو منڈی بہائو الدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کسی جماعت کو طاقت کے زور پر سیاسی عمل سے باہر نہیں کرنا چاہیے، پاکستان میں سب کو سیاست کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ا ن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہی۔ پیپلز پارٹی نے عوام کے سہارے کے علاوہ کبھی سہارا نہیں لیا۔