اہم خبریں

آئندہ حکومت عوام کے ووٹ پر بنے گی،سراج الحق

پشاور(نیوزڈیسک)امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 3 پارٹیوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کسی کی ذاتی زندگی تباہ نہیں کر رہے، نئی نسل کو سچائی سے واقف کرنا ہے، ہمارا کارکن گالم گلوچ اور جھوٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔ غزہ پر حملے کے بعد فرانس، جرمنی، برطانیہ اور امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیا، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو سوشل میڈیا نے مثبت جواب دیا۔اتوار کوپشاور میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ملک میں 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں غریب کے لیے قانون سازی نہیں ہوتی، الیکشن کے دن کو یوم الحساب بنانا ہے، 8 فروری کو طوفان الاقصیٰ کی طرح ان کو شکت دینی ہے۔ امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ آئندہ حکومت عوام کے ووٹ پر بنے گی، ملک میں آئندہ حکومت لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں ہو گی، اس وقت ملک میں 2 خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ہے،ان کا کہناتھا کہ ان 2 خاندانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کیا، 8 فروری تک سوشل میڈیا کی طاقت کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے استعمال کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں