اہم خبریں

انسانی حقوق سے محروم تمام افراد کے ساتھ کھڑے ہیں،خالدمقبول

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن منا لینے سے حقوق نہیں ملیں گے۔کشمیر اور غزہ سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پابندی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ خود کئی مسائل کی آماجگاہ ہوتی ہے۔اتوار کوانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عملی جدوجہد کے ذریعے ہی حقوق کا حصول ممکن ہوگا۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم پاکستان انسانی حقوق سے محروم تمام افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں