اہم خبریں

مصنوعی بارش کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں،محسن نقوی

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے 18 دسمبر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صبح اور رات کو سڑکیں واش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے روڈ کلین مہم کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 18 دسمبر کو اسکول بند کیے جارہے ہیں، کوشش ہے لاہور میں مٹی کو کم سے کم کیا جائے، جن سڑکوں پر مٹی زیادہ ہے انہیں صاف کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، لاہور میں مصنوعی بارش کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں