اہم خبریں

تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے گا،جان اچکزئی

کوئٹہ (نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہاہے کہ ایک سیاسی ٹولے نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کام کرنا شروع کر رکھا ہے۔ پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اقتدار سے جاتے ہوئے سبوتاژ کیا، دوبارہ اس معاہدے کو اپنی صوبائی حکومتوں کے ذریعے خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس جماعت نے ملک دشمنی کی انتہا کر دی ہے، انہیں پاکستان اور عوام کا خیال ہوتا تو کبھی ایسا مؤقف اختیار نہ کرتے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے جانے سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات ہو رہے ہیں، جتنی بھی مخالفت ہو غیر قانونی غیر ملکیوں کو پاکستان سے بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چمن کے ایشوز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کا دباؤ قابل قبول نہیں، پاکستان میں موجود تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے گا۔ افغان مہاجرین کی واپسی کے منصوبے بنانے والی جماعت کے وزراء آج مخالفت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں