اہم خبریں

ایم کیو ایم پاکستان کا سنی تحریک سے رابطہ

کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفد ثروت اعجاز قادری کے پاس گیا، بڑا اتحاد اور بڑی تحریک قائم کرنے جا رہے ہیں،بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی آسمان کی حد سے تجاوز کرچکی ہے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایک بیان میں فاروق ستار نے کہاکہ عوام کی سیاسی لوگوں سے بیزاری کو ختم کیا جانا چاہیے،انھوں نے کہا کہ شہر پر موروثی سیاست سے قبضہ کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے 8 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیاہے۔

متعلقہ خبریں