اہم خبریں

سندھ میں نگراں نہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ،ایاز پلیجو

دولت پور(نیوزڈیسک) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے سندھ میں ہونے والے الیکشن کو ڈھکوسلا اور ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا راج ہے، نام کی نگران حکومت ہے، سب فیصلے پیپلزپارٹی کر رہی ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس کا عملہ وزیراعلیٰ باقر شاہ کی بات کم اور پیپلزپارٹی کے وزیروں کی بات زیادہ سنتا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ جب تک سندھ کے تمام حلقوں سے ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایجوکیشن آفیسرز کو نہیں ہٹایا جاتا صاف شفاف الیکشن نہیں ہوں گے، انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن چاہتا ہے تو اقتدار اور مفادات سے جڑے ہوئے ان لوگوں کو ہٹائے ورنہ الیکشن ڈرامہ اور ڈھکوسلا ہوگا۔

متعلقہ خبریں