اہم خبریں

دوطرفہ مذاکرات کیلئے ایک اور امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک امریکا تعلقات اور دیگر امور پر مذاکرات کے لیے امریکی اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ کہ اسلام آباد پہنچنے والے امریکی وفد کی قیادت پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کررہی ہیں جوکہ 12 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔الزبتھ ہورسٹ دورہ پاکستان کے دوران نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کریں گی جس میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔پاک امریکا وفود کے درمیان ملاقاتوں میں پاکستان افغانستان میں کالعدم تنظیموں اور محفوظ پناہ گاہوں و دہشت گردوں کی فہرستوں کا معاملہ بھی اٹھے گا۔ملاقات میں پاکستان کے خلاف دہشت گردی، افغان سرزمین استعمال ہونے پر گفتگو، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کےخاتمے کی حکمت عملی پرمشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں