اہم خبریں

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل،زبیدہ جلال کے نیب ٹیم کے سامنے اہم انکشافات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کے سامنے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ ممبران نے 190 ملین پاؤنڈز کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی۔کابینہ افراد کا مؤقف تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے پر پاکستان کو واپس لینے کی بات کرنی چاہیئے جبکہ رپورٹ کے مطابق کابینہ ممبران نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی مؤقف کو دہرایا۔زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔زبیدہ جلال نے انکشاف کیا کہ اصرار کے باوجود وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی، 190 ملین پاونڈز اور این سی اے معاملہ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کیا گیا، اس سنجیدہ معاملے پر بغیر کسی بحث کے ایجنڈا منظورکرلیا گیا۔زبیدہ جلال نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کابینہ اجلاس کے منٹس کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں