اہم خبریں

کھلاڑی سلیکٹ ہوکرآیا تھا اسلئے اس کی مخالفت کی،بلاول بھٹو

تیمرگرہ (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب 3 بار سلیکٹ ہوچکے، چیلنج ہے کہ چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں۔ میاں صاحب پہلے انہی سے لڑے تھے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی تھی، میاں صاحب کو لڑائی کی وجہ سے 10 سال تک آرام کرنا پڑا تھا، میاں صاحب کا ایک بار پھر مطالبہ انہی سے ہے کہ دو تہائی اکثریت دلاؤ۔ملک کے معاشی حالات ایسے نہیں ہیں کہ ہم انتقام کی سیاست یا کھلاڑی کو افورڈ کرسکیں۔میرا بانی پی ٹی آئی سے اختلاف صرف یہ تھا کہ وہ سلیکٹ ہوکر کیوں آئے؟بانی پی ٹی آئی امپائر کی انگلی پر سیاست کرتے رہے اور حکومت چلاتے رہے۔ہفتہ کو تیمر گرہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دو جماعتوں کا ارادہ ہے کہ وہ الیکشن جیت کر سیاسی انتقام لیں، جو 3 بار وزیرِ اعظم بن کر فیل ہو چکا ہے وہ چوتھی بار کیا تیر مارے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے میاں صاحب چوتھی بار آکر کیا کریں گے، میاں صاحب پھر انہی سے پنگا لیں گے جو انہیں دو تہائی اکثریت دلائیں گے، انہوں نے کہاکہ نہ زمان پارک کا وزیراعظم میرا مخالف ہے نہ رائیونڈ کا وزیراعظم میرا مخالف ہے،ان کا کہنا تھا کہ عوام جس مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں اس کا آغاز پی ٹی آئی دور میں ہوا، انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں،میاں صاحب کے کارکن آج بھی وزارتیں سنبھال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کا وزیر پی آئی اے بیچ نہیں رہا بلکہ خرید رہا ہے، ہم کسی کو اس طرح پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے،

متعلقہ خبریں