اہم خبریں

پاکستان خط لکھے توجوبائیڈن عافیہ کی سزامعاف کرسکتے ہیں،طلحہٰ محمود

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرِ مذہبی اموراوررہنماجے یو آئی (ف) سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی پر امریکی قید میں جسمانی اورجنسی تشدد کیا جا رہا ہے۔ یہ سب کچھ انسانی حقوق کے چمپیئن امریکا میں ہورہاہے،نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہاگیاکہ وہ قونصل جنرل کے ساتھ گئے تھے پھر بھی جیل میں ہمارے جوتے کپڑے اتروا کر تلاشی لی گئی۔ان کا کہناتھ اکہ حکومتِ پاکستان خط لکھے تو امریکی صدر عافیہ صدیقی کی سزا معاف کر سکتے ہیں، حکومتی خط پر عافیہ صدیقی کو باقی قید پاکستان میں کاٹنے کی بھی اجازت مل سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں