اہم خبریں

دہشتگردی کے باعث الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتا، رانا ثناء اللہ

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا، قانون نافذ کرنے والے ادارے الیکشن میں سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ ہم مضبوط امیدوار لے کر آ رہے ہیں، ساؤتھ پنجاب میں سیاسی پارٹیوں کی اتنی گرفت نہیں ہے، الیکشن کے حوالے سے ہمارا کام مکمل ہے، آج ہم نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن مکمل کیا ہے۔ عدالتیں موجود ہیں، کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی یا تجاوز ہوتا ہے تو وہ رابطہ کرے، جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرات تو ہیں، یہ خطرات پہلے بھی تھے، نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشتگردی کا خاتمہ کرے، اللہ سب کو محفوظ رکھے اور الیکشن خیر خیریت سے ہو جائیں۔انہوں نے کہاکہ جس دن الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا اس دن امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھ اکہ بلاول کہہ رہے ہیں کہ میں فلاں کی سیاست نہیں کرتا، اس سے پہلے جو ہوتا رہا ہے وہ دنیا کو معلوم ہے،انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب میں کسی سے الیکشن الائنس نہیں کر رہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

متعلقہ خبریں