اہم خبریں

پی ٹی وی،ریڈیو کی نجکاری نہیں کرینگے،مرتضیٰ سولنگی

کوئٹہ(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ آج بھی ڈالر سستا ہوا، روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار کی حد عبور کر گئی ہے، خوشی ہے کہ ملک معاشی استحکام کی جانب جا رہا ہے۔بہتر حالت میں ملک منتخب نمائندوں کے حوالے کر کے جائیں گے۔ انتخابات کے دور میں ہر جماعت اپنے حصے کے لیے سیاست کرتی ہے، تمام جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہی ہیں، شکایات جمہوریت میں ہوتی ہیں۔جمعہ کو نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے، شفاف انتخابات سے متعلق کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن کی ضررویات کو پورا کرنا ہماری ذمے داری ہے، انہیں سیکیورٹی کے لیے جو بھی ضرورت پڑے گی دیں گے۔نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان قومی ادارے ہیں، ان کی نج کاری نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں