اہم خبریں

سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہنواز کے وکیل کے دلائل مکمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم شاہنواز امیر کے وکیل بشارت اللہ نے حتمی دلائل مکمل کر لئے۔جمعرات کو دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی بشارت اللہ نے کہا کہ میڈیکل ثبوت اعتماد کے قابل نہیں ہے، کلاشنکوف کے کیس میں ملزم بری ہو چکا، عدالت نے ناقص تفتیش پر ملزم کو کلاشنکوف کیس میں بری کیا، صرف ایک نقشہ بنا اس کے علاوہ برآمدگیوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔وکیل صفائی بشارت اللہ نے ملزم شاہنواز کو کیس سے بری کرنے کی استدعا کر دی، عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں