چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں قصور وارقرار

لاہور(نیوزڈی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہاہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو چار بار شامل تفتیش کیا گیا ہے، وہ 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔کام مکمل کرکے کیس فائل کے ساتھ لگادیا، جمعرا ت کولاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران کشور نے بتایا کہ نو مئی کے چودہ مقدمات کے چالان جمع کروائے جا چکے ہیں، عدالت میں ٹرائل کے دوران ملزمان کو بلایا جاتا ہے، یہ بڑی تفتیش تھی جس کے لیے کام کیا گیا، جیو فینسنگ، سوشل میڈیا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر گرفتاریاں کی گئیں۔