پی ٹی آئی 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کو خود سے علیحدہ کرے،رانا ثناء اللّٰہ

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہاہے کہ ہمیں یقین ہے ن لیگ آئندہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔21 اکتوبر کو ن لیگ اور نواز شریف نے وعدہ کیا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالیں گے، یہ عہد نہ کوئی سامنے لایا، نہ کسی نے وعدہ کیا ہے، ن لیگ کے علاوہ کسی نے ملک کو ایسے بحرانوں سے نہیں نکالا، ہم 8 فروری کے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔جمعرات کوماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ برے وقت میں کھڑا ہونا بہت اچھا عمل ہے، آپ ہر کسی سے ایک جیسے رویے کی توقع نہیں کر سکتے، حالات کیوں ایسے لائے جائیں کہ ایسے رویے سے لوگوں کو مشکل ہو، جمہوریت آزادی اظہار رائے اور آزاد فضا میں رہنے کا نام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کو خود سے علیحدہ کرے، 9 مئی واقعے کے جو گناہ گار ہوں گے انہیں سزا ملے گی۔