اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں۔ محض جنگ بندی کا مطالبہ نہ کیا جائے کیونکہ اس کا مطلب دونوں طرف سے جنگ بند کرنا ہے ، جنگ بندی کا مطالبہ اسرائیل سے بمباری روکنے کا ہونا چاہیے۔مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمفتی تقی عثمانی نے کہا کہ فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، کیونکہ دوریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے ، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔مفتی تقی نے زور دیا کہ اگر عالم اسلام متحد ہوکر ساتھ دے مغربی طاقتیں کچھ نہیں کرسکتیں ، خدائی امریکہ کے پاس نہیں اللہ کے پاس ہے۔















