اہم خبریں

پنجاب اسمبلی اجلاس، اراکین کے درمیان ہاتھا پائی، شدید نعرے بازی، لابی کا دروازہ بھی توڑ دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب اعتماد ووٹ کی کارروائی ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان کے درمیان ہاتھا پائی، کرسیاں بھی چل گئیں،ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی، لابی کا دروازہ توڑ دیا، دھاندلی ہو رہی ہے ،گنتی کے دوران ہی اپوزیشن واک آؤٹ ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کیلئے حکومتی ارکان کی گنتی کے دوران ہی اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ، اپوزیشن نے یہ موقف دیا کہ حکومت اعتماد کے ووٹ میں دھاندلی کر رہی ہے،لاہور ہائیکورٹ میں جب کیس کی سماعت ہوگی تو اپنا موقف عدالت کے سامنے رکھیں گے۔اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا گیا ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں۔پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور کرسیاں بھی چل گئیں، ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے لابی کا دروازہ توڑ دیا اور اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا لیکن حکومت کی جانب سے کارروائی جاری رہی۔راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال کی جانب سے پیش کی گئی اعتماد کے ووٹ کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 23 جنوری دوپہر دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

متعلقہ خبریں