اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کے دوروزہ دورے پر جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سمیت دیگر رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔مزید یہ کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ روایات، تاریخ اور ورثے پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ دی جائے گی ۔















