اہم خبریں

رولزکوبلڈوزکیاگیا،کارروائی کو مسترد کرتے ہیں، عدالت جائیں گے ،عطا اللہ تارڑ

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ رولزکوبلڈوزکیا،کارروائی کو مسترد کرتے ہیں، ق، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں کے ہمراہ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پرویز الہیٰ کے پاس 181 اور 182 سے نمبرزیادہ نہیں تھے اس لیے رولزکوبلڈوزکیا، ووٹنگ کے دوران پولنگ ایجنٹس دونوں اطراف سے کھڑے کیے جاتے ہیں، پولنگ ایجنٹس مقررنہ کرکے جتنی مرضی گنتی کرالیں گے، ان کےپاس اکثریت نہیں تھی اس لیے ہم نے بائیکاٹ کیا، دھکا شاہی کی پرویزالہیٰ کوعادت پڑگئی ہے، یہ تین دن داؤ پر رہے پہلے ووٹ کیوں نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں نوٹس سرکلویٹ نہیں کیا گیا، اس سے بہترتھا ظہورالہیٰ روڈ پراعتماد کا ووٹ لے لیتے، دھکےسے یہ الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، مسترد کرتے ہیں، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما ءملک احمد خان نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا یہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، جس وزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں وہ براجمان رہے گا، پنجاب حکومت نے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اجلاس میں رولز کو بلڈوز کیا ہے، رولزمیں ووٹ کا طریقہ کار درج ہے۔

متعلقہ خبریں