جن لوگوں کو دانیال عزیز نارووال کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں وہ وفاداریاں تبدیل کرچکے، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے دانیال عزیز کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ دانیال عزیز خود اپنا مذاق اڑوا رہے ہیں، وہ خود ذمے دار ہیں۔ نارووال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، جن لوگوں کو دانیال عزیز نارووال کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں وہ وفاداریاں تبدیل کرچکے،ہائبرڈ نظام تو ناکام ہوچکا، ملک کا معاشی چیلنج بہت بڑا ہے، ہمیں یکسوئی کے ساتھ پیداواری صلاحیت اور ایکسپورٹس کو دگنا کرنے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میں احسن اقبال نے کہا کہ دانیال عزیز کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہوگا، مہنگائی کا وزارت منصوبہ بندی سے کوئی تعلق نہیں تھا، مہنگائی کا دار و مدار ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے، ہم نے اصولی موقف لیا ہے شاید اس لیے دانیال عزیز ناراض ہیں۔ نارووال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، جن لوگوں کو دانیال عزیز نارووال کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں وہ وفاداریاں تبدیل کرچکے، پارٹی جس کو سمجھتی ہے نارووال کا ٹکٹ دے گی، ہم کسی لوٹے کو پارٹی کا ٹکٹ دے کر دھبہ نہیں لگوانا چاہتے۔