اہم خبریں

مشکوک لین دین ہوئی جس کا پرویز الٰہی حکومت سے بڑا واضح تعلق ہے،ملک احمدخان

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ مشکوک لین دین ہوئی جس کا پرویز الٰہی حکومت سے بڑا واضح تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تب تک پرویزالٰہی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

متعلقہ خبریں