اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کاکیس،پی ٹی آئی نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک بار پھر وقت مانگ لیا،چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر کمیشن میں پیش ہوئے ، خالد محمود نے موقف اپنایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی کاپی نہیں دی گئی ،کمیشن نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی
