اہم خبریں

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی۔درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے وکیل علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا،کیس کا ریکارڈ حاصل کرکے اس پر جواب جمع کرانا ہے وقت درکار ہے،الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں