مقبولیت کے دعویدارچیئر مین پی ٹی آئی کو ہم نے ملیر میں شکست دی،پیپلزپارٹی

کراچی ( اے بی این نیوز    )پیپلزپارٹی کے ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد نے مصطفی کمال کی تقریر پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ مصطفی کمال لاڑکانہ تو چھوڑیں پہلے کراچی سے جیت کر دکھائیں، پاکستان میں مقبولیت کا دعویٰ کرنیوالے عمران خان کو ہم نے ملیر میں شکست دی،اس بار بھی مصطفی کمال ملیر کے کسی بھی حلقے میں آئیں ضمانت ضبط ہوجائےگی ،جو لوگ چلے ہوئے کارتوسوں سے بیوقوف بناتے ہیں کراچی کے لوگ ان کو پہچان چکے ہیں،مصطفی کمال صاحب اب کراچی کی مئیر شپ اور ڈپٹی پیپلزپارٹی کے پاس ہے، وہ دن گئے جب آپ مشرف کے سائے تلے دھمکیاں دیتے تھےاب کراچی کے ہر حلقے میں بلاول کے جیالے آپ کے سامنے ہوں گے،الیکشن کا شیڈول آنے دیں لگ پتا چل جائے گا۔