جنیوا(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز گلے کی سرجری کے بعد اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ جنیوا سے لندن واپس روانہ ہوگئیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 جنوری کو مریم نواز کے ہمراہ جنیوا گئے تھے۔جنیوا میں مریم نواز کی گلے کی سرجری ہوئی جس کے بعد وہ روبصحت ہیں۔نواز شریف نے جنیوا میں چند ذاتی ملاقاتیں بھی کیں۔یادرہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جنیوا میں چارروز قبل آپریشن ہواتھا۔















