اسلام آ باد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے الزام لگایا ہےکہ مونس الہٰی آٹےکے پیسے بکسے میں بھرکر ملک سے فرار ہوگئے، فارن فنڈڈ فتنے نے پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔لاہور میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے رانا ثنااللہ نےلاہور ہائی کورٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتمادکے ووٹ پر جلد فیصلہ کرنےکی درخواست کی اور کہا کہ یہ لوگ روزانہ کی بنیادوں پر اربوں روپےکی کرپشن کر رہے ہیں، ہماری استدعا ہےکہ انہیں مزید مہلت نہ دی جائے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی اقلیتی حکومت ہے، ان کے پاس 186 نمبر نہیں ہے، ان کے چھ سات افراد بیرون ملک ہیں، ان کے بندوں کے بیرون ملک جانےکا ریکارڈ ہمیں معلوم ہے، 175 افراد جمع کرکے 186 کا ڈراما ایک اور فراڈ ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت سے لے کر یہاں تک لوٹ مارکابازارگرم ہے، مونس الہٰی آٹےکے پیسے بکسے میں بھرکر ملک سے فرار ہوگئے، فرنٹ مین عنایت لک کروڑوں روپےکما رہا ہے اور آگے بھی پہنچا رہا ہے، اینٹی کرپشن میں ایک سفید داڑھی والے نے لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے، ایک ایک دن پنجاب کے عوام پربھاری پڑ رہا ہے، عدالت عالیہ جلد فیصلہ کرے۔















