اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ،چیئرمین تحریک انصاف ضمانت کا معاملہ،چیئرمین تحریک انصاف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی اپیلوں پر بینچ تشکیل دیدیا،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریگا،جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ میں شامل،چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی بھی چیئرمین تحریک انصاف نے چیلنج کی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پراپیلیں دائر کی گئی تھیں،رجسٹرار آفس نے چیئرمین تحریک انصاف لیگل ٹیم کو نوٹس جاری کردیا۔















