اہم خبریں

پاکستان کو سفارتی تنہا کرنیوالا آج بلاول کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے،شیری رحمٰن کا طنز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے 4 سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہیں،عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں،انکو خطے کے سیکیورٹی معاملات کا اتنا ہی علم ہے جتنا انہیں جرمنی اور جاپان کے جغرافیہ کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا کہ جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوئی ہو وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے،عمران خان کا پاکستان، افغانستان خارجی امور اور دہشت گردی متعلق بیان قابل مذمت ہے، بطور سابق وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں، عمران خان کو خطے کے سیکیورٹی معاملات اور تاریخ کا اتنا ہی علم ہے جتنا ان کو جرمنی اور جاپان کے جغرافیہ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی بہادر پولیس کی بھی دل آزاری کی ہے، ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف صف اول میں کھڑے ہیں،پولیس ہماری دفاع کی پہلی لائن ہے، افسوس ہے پولیس کی حوصلہ افزائی کے بجائے عمران خان ان کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں