لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، آئینی استحقاق کو استعمال کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو اعتماد کے ووٹ کے لئے پابند کیا، اگر وہ ووٹ لینے کے قابل ہوتے تو اب تک لے چکے ہوتے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا ، گورنر کا آئینی اختیار ہے کہ وہ اسمبلی کا اجلاس بلائے اور وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے پابند کرسکے۔















