اہم خبریں

پی آئی اے کو 8 ارب کے فنڈز دینے کی منظوری

اسلام آباد(  اے بی این نیوز   )ای سی سی کی پی آئی اے کو 8 ارب کے فنڈز دینے کی منظوری، یہ اجلاس نگران وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہوا،ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے فنڈز کے اجراء کیلئے سمری پیش کی گئ،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تفصیلی غور کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری کا فیصلہ کیا،فنڈز کی منظوری پی آئی اے کی ہنگامی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے دی گئی،اجلاس میں وزیر نجکاری فواد حسن فواد، وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید شریک ہوئے،مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل فرحت حسین خان سمیت متعقلہ حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سنگل آئٹم ایجنڈے پر غور کیا گیا،ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کی ہنگامی ضروریات کے لیے مالی مدد کی تجویز پیش کی،سول ایوی ایشن 8ارب روپے پی آئی اے کو دے گی،8ارب روپے کے لیے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن میں باقاعدہ معاہدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں