جدہ (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کا سفر آج سعودی عرب سے دبئی جائیں گے، اہم ملاقاتیں متوقع۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا فلائٹ شیڈول دیدیا ہے ، جس کے مطابق نوازشریف 21 اکتوبر کو صبح 8 بجے دبئی سے روانہ ہونگے ان کے ہمراہ 150 صحافی اور پارٹی رہنما ہوں گے ،طیارہ دوپہر بارہ بجے اسلام آباد پہنچے گے اور پھر نوازشریف اسی پرواز سے شام سوا 6 بجے اسلام آباد سے لاہور جائیں گے ۔















