اہم خبریں

نوازشریف ڈیل کے تحت آرہے ہیں،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوازشریف پروگرام کے مطابق21اکتوبرکووطن واپس آرہے ہیں،نوازشریف کی سزاکے بارے میں ہرشخص کی اپنے رائے ہے،عدالت کاجورویہ نوازشریف کیساتھ ہے وہ سب کے ساتھ ہوناچاہیے،اب وہ زمانہ نہیں رہا ،سوشل میڈیاکادورہے،نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کامقابلہ غربت اوربیروزگاری کے ساتھ ہے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف ڈیل کے تحت آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس دفعہ کسی کوانسٹال کیاگیاتووہ ایک یا ڈیڑھ سال سے زیادہ نہیں چل سکے گا،ہمیں شکوہ ہے کہ تمام جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈنہیں مہیاکی جارہی،آصف زرداری کی مولانافضل الرحمان سے کل ملاقات ہوئی تھی،ملاقات میں سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کیخلاف ماضی میں جتنے بھی اتحادبنے سب ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں