اہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی ووٹ کو عزت تھی،خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیوزڈیسک)رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی میں چند دن رہ گئے ہیں، نواز شریف جب بھی آئے انہوں نے معیشت کو مضبوط کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی ووٹ کو عزت تھی، شہباز شریف نے جس طرح حکومت چلائی میں اس کا عینی شاہد ہوں۔9 مئی کو جو ہوا، ایسا نہ کبھی ہوا اور نہ دیکھا، بےنظیر شہید ہوگئیں، نواز نے جلاوطنی کاٹی لیکن 9 مئی جیسا کسی نے نہیں سوچا،سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی جلاوطنی بھی لوگوں کے دلوں سے محبت ختم نہ کرسکی، ظلم کے باوجود چٹان کی طرح نواز شریف اور اس کا ورکر کھڑا رہا۔

متعلقہ خبریں