اہم خبریں

بینک سے سوا کروڑ روپے لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار

فیصل آباد (نیوزڈیسک)فیصل آباد کے دو بینک لوٹنے والے بین الصوبائی گینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 29 لاکھ روپے اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔سی پی او فیصل آباد علی ضیاء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں چند روز قبل بینک سے سوا کروڑ روپے لوٹنے والے بین الصوبائی گینگ کے چار ملزمان کا سراغ جیو فینسنگ، سی آر او، فیس میچنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لگایا گیا۔

متعلقہ خبریں