اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پولیس شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرے ورنہ ایف آئی آرہوگی،لاہورہائیکورٹ کاحکم،آپ لکھ کر دینگے یا شیخ رشید کو پیش کرینگے؟جسٹس صداقت علی کاآرپی اوراولپنڈی سے استفسار،آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا،جج نے ریمارکس دیئے 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی مہلت بھی بہت زیادہ ہوگی،کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی،شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم شیخ عمران رات گئے اپنے گھر پہنچ گئے















