لاہور( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی رخسانہ کوثر بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں، رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہی تھیں،ترجمان لیسکو کے مطابق ملزمہ کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ملزمہ کو 5 لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے،چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا، اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔















