اہم خبریں

تین سال میں ہم نے آئی ایم ایف کو ملک بیچا ہے، فضل الرحمان

خوشاب(نیوزڈیسک)جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں ہم نے آئی ایم ایف کو پاکستان فروخت کیا ہے۔ہمارے ملک میں مافیاز ڈالرز کا استعمال کررہے ہیں جبکہ نشانے پر صرف سیاستدان ہوتا ہے اور پسِ پردہ حکمرانی بھی کوئی اور کرتا ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ صرف پاکستان پر ہے، اسرائیل کو کیوں تسلیم کریں وہ تو ایک ناجائز حکومت ہے، پیر کو خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہر چند ماہ بعد آئی ایم ایف ایک نیا معاہدہ کررہا ہوتا ہے اور ہمیں اپنی شرائط پر امداد و قرض دیتا ہے اور ہم حکم مان کر سینہ چوڑا کرتے ہیں جبکہ عالمی اداروں کا کسی دوسرے ملک پر دباؤ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں