اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی جس کے تحت وزیراعظم کے انتخاب کیلئے نمبر گیم تبدیل ہو گئی ،اب 169 ووٹ درکار ہونگے جبکہ پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق وزیراعظم منتخب کرنے کیلئے 172 ارکان کی حمایت درکار تھی۔قومی اسمبلی کی عمومی نشستوں کی تعداد 266 ہوگئی، خواتین کی 60 مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی کی ٹوٹل نشستوں کی تعداد 326 ہوگئی ۔قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی 45 نشستیں ہوں گی ، پنجاب سے 141 اور سندھ سے61 سیٹیں رکھی گئیں ہیں، بلوچستان سے 16 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قومی اسمبلی میں 3 سیٹیں ہوں گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات آج سے دائر ہوسکیں گے، اعتراضات کے فیصلے 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک کیے جائیں گے، حتمی حد بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہو گی۔

متعلقہ خبریں