اہم خبریں

حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت ، قومی اسمبلی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت کے مطابق قومی اسمبلی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی،پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہوگی ،سندھ اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 130 ہوگی ،کے پی کے اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 115 ہوگی ،بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہونگی،پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141، سندھ میں 51 نشتیں ہونگی ،کے پی کے میں 45 جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشتیں ہونگی ،کراچی کی قومی اسمبلی کی نشتیں 22 ہوگئیں،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہونگی،الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل کر دی گئی ہے،خیرپور، سانگڑ اور ٹھٹھہ کی ایک ایک نشست کم ہوگئی،خیرپور کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 7 سے کم ہوکر 6 ہوگئیں،سانگھڑ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 6 سے کم ہوکر 5 ہوگئیں،ٹھٹھہ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 ہوگئیں،ملیر، کراچی ایسٹ اور کراچی سینٹرل کی ایک ایک نشست میں اضافہ ہوگیا،ملیر کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 5 سے بڑھ کر 6 ہوگئیں،کراچی ایسٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 8 سے بڑھ کر 9 ہوگئیں،کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 8 سے بڑھ کر 9 ہوگئیں،الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں میں سندھ کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل،ابتدائی حلقہ بندیوں میں سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست کم ہوگئی،سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 رہ گئیں،ابتدائی حلقہ بندیوں میں کراچی سائوتھ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست میں اضافہ ہوگیا،کراچی سائوتھ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 2 سے بڑھ کر 3 ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں