اہم خبریں

پنجا ب بھر میں عید میلاد النبی ﷺکی خصوصی تقریبات ہوں گی

لاہور(  اے بی این نیوز      )”جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند،اس دل افروزساعت پر لاکھوں سلام“نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجا ب بھر میں عید میلاد النبی ﷺکی خصوصی تقریبات ہوں گی،لاہور سمیت بڑے شہروں میں سرکاری عمارتوں پر چراغا ں کیا جائے گالاہور کی نہر کو چراغاں کے ذریعے خوبصورت انداز میں سجایا جائے گاکل الحمراء ہال میں صوبائی رحمتہ اللعالمین ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے12ربیع الاول کو داتا دربار میں خصوصی محفل سماع ہوگی شاہراوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گاسیرت النبی ﷺکےموضوع پربک فیئر ز کا انعقاد کیا جائے گا11ربیع الاول کو سیرت نبویؐ پر لکھی کتابوں کا مقابلہ بھی ہوگاڈسٹرکٹ اورتحصیلوں میں سیرت کانفرنسز اورچراغاں کیے جائیں گےوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جشن میلاد النبیؐ کی تقریبات کو مذہبی عقیدت واحترام اورجوش و خروش سے منانے کی ہدایتوزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کااجلاسصوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سی سی پی او،سیکرٹری اوقاف،سیکرٹری اطلاعات،ڈپٹی کمشنر لاہور اورمتعلقہ حکا م کی اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں