راولپنڈی( اے بی این نیوز )چیرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کا معاملہ ،جیل انتظامیہ نے چیرمین پی ٹی آئی کی منتقلی کے بعد جیل کلاس تبدیل کر دی پی ٹی آئی چیرمین کی جیل منتقلی کے بعد کلاس بی میں منتقل کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل کے سرکل 4 کے سیل ای میں منتقل کر دیا گیا، اڈیالہ جیل میں قائم سرکل 4 اے، بی، سی، ڈی اور ای سیل پر مشتمل ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پرویز الہٰی اور علی وزیر سرکل 4 میں قید رہ چکے ہیں















